وزیر اعظم نے کابینہ کی کمیٹی کا خصوصی اجلاس پرسوں کراچی میں طلب کر لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:11

وزیر اعظم نے کابینہ کی کمیٹی کا خصوصی اجلاس پرسوں کراچی میں طلب کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پرسوں(پیر )کو کابینہ کی کمیٹی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی دنوں سے طویل لوڈشیڈنگ کے بعد عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کل(پیر) کوگورنر ہائوس سندھ کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے جسمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کے مسائل کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں گی