Live Updates

عمران خا ن لندن روانہ ،

نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں،برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز بھی چیئرمین تحریک انصاف کی مصروفیات میں شامل 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور واپسی، 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 16:11

عمران خا ن لندن روانہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے جہاں وہ مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے،برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے،عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن قومی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عمران خان کے دورہ لندن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں برطانوی پارلیمان کے اراکین سے خطاب اور عالمی نشریاتی اداروں سے انٹرویوز بھی عمران خان کی مصروفیات میں شامل ہوں گے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان 24 اپریل کو لندن سے براہ راست لاہور پہنچیں گے جہاںوہ 29 اپریل کے طے شدہ تاریخی جلسے کی تیاریوں کا مفصل جائزہ لیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات