برطانیہ میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ‘4لاکھ شہری بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات کے بغیرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں-رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اپریل 2018 15:44

برطانیہ میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ‘4لاکھ شہری بجلی اور گیس جیسی ..
 لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل۔2018ء) برطانیہ بھر میں قریباً لاکھوں افراد مالی وسائل کی کمی کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں اور بنیادی سہولیات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔سٹیزن ایڈوائس بیورو(سی اے بی) کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں 4 لاکھ کے لگ بھگ افراد بجلی کا بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے پر بغیر بجلی کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 40 ہزار افراد گیس اور بجلی استعمال کرنے کے لیے پری پیمنٹ میٹرز کی استطاعت نہیں رکھتے، ان گھروں میں رہنے والے بچے بھی مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے معمول کی زندگی گزارنے سے محروم ہیں۔لیونگ ویج فاﺅنڈیشن کی جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم آمدنی والے ایک تہائی والدین بغیر کھائے پیے نوکریوں پر جاتے ہیں کیونکہ ان کے پاس خوراک کے لیے پیسے نہیں ہوتے جب کہ محدود آمدنی والے گھرانوں کی بڑی تعداد بجلی کا بل ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :