خدانخواستہ وزیر اعظم کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔ مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 15:32

خدانخواستہ وزیر اعظم کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔ مریم نواز کا ٹویٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے وی آئی پیر کو اضافی سکیورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس لیا تو تمام وی آئی پیز کو فراہم کی گئی اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

(جاری ہے)

اس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے والے وزیر اعظم کی سکیورٹی چھین لو، مائی لارڈ دہشتگردی پر کاری ضرب لگانے والے وزیر اعظم کی سکیورٹی چھین لو لیکن خدانخواستہ اُسے کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف آپ ہوں گے۔