بھارتی سپریم کورٹ کا داﺅد ابراہیم کی تمام املاک کوضبط اورجائیداد کی قرقی کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 21 اپریل 2018 15:23

بھارتی سپریم کورٹ کا داﺅد ابراہیم کی تمام املاک کوضبط اورجائیداد کی ..
ممبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل۔2018ء) بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے داﺅد ابراہیم کی تمام املاک کوضبط اور جائیداد کی قرقی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

داﺅد ابراہیم کی والدہ امینہ بی بی اور بہن حسینہ ابرہیم پارکر کے وکیل کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی ،در خواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ جائیداد اور املاک ان کی ذاتی جائیداد ہے، داﺅد ابراہیم سے اس کا تعلق نہیں، املاک کی ضبطی اور جائیداد کی قرقی غیر قانونی ہے،غیر قانونی اقدام سے انتظامیہ کو روکا جائے۔

بھارتی عدالت کے جج آر کے اگروال نے داﺅد ابراہیم کی والدہ امینہ بی بی اور بہن حسینہ ابراہیم پارکر کے وکیل کے موقف کو تسلیم نہیں کیا ،عدالت کا فیصلے میں کہنا ہے کہ املاک اور جائیداد داﺅد ابراہیم سے حاصل کی گئیں ،سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ دایود ابراہیم کی تمام املاک و جائیداد ضبط کر لی جائیں۔ 

متعلقہ عنوان :