پشاور ہائی کورٹ کا کینٹ ایریا میں نجی سکولوں کی بندش کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا،

کنٹونمنٹ بورڈ سے وضاحت طلب

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:39

پشاور ہائی کورٹ کا کینٹ ایریا میں نجی سکولوں کی بندش کے خلاف حکم امتناعی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے کینٹ ایریا میں نجی سکولوں کی بندش کے نوٹس کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ سے ایک ہفتہ میں وضاحت طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد نے کینٹ ایریا میں واقع نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے نوٹس متعلقہ سربراہان کو ارسال کئے تھے، اس اقدام کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں پیما، پن اور ہوپ نے پرائیویٹ سکول مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا اور کینٹ بورڈ کے اقدام کو ناانصافی سے تعمیر کرتے ہوئے متفقہ طور پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینج میں تعلیمی اداروں کے کیس کی پیروی قاضی جمیل ایڈووکیٹ نے کی۔ گذشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کینٹ بورڈ کے ارسال کردہ نوٹس پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کر لی جبکہ کیس کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :