سپریم کورٹ نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی میرٹ کے خلاف تعیناتی پر ازخود نوٹس نمٹا دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:30

سپریم کورٹ نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی میرٹ کے خلاف تعیناتی ..
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی میرٹ کے خلاف تعیناتی پر ازخود نوٹس نمٹا دیا۔عدالت نشتر میڈیکل کالج کے وائس چانسلر کے استعفیٰ کے بعد سرج کمیٹی کو میرٹ پر تعیناتی کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں از خود نوٹس کی سماعت کی۔

عدالت نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر کی تعیناتی کا معاملہ نمٹا دیا۔۔عدالت نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بہترین امیدوار کو وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ عدالت کی قائم کردہ سرچ کمیٹی نے 3 بہترین امیدوار نامزد کئے ہیں، سرچ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ عدالت کی سرچ کمیٹی نے جامع انٹرویوز کے بعد امیدوار نامزد کئے ہیں،انٹرویو کے بعد معیار پر پورا اترنے والے 3 امیدواروں کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بس یہاں ہمارا دائرہ اختیار ختم اور حکومت کا شروع ہو جاتا ہے،سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تعیناتیاں وزیر اعلیٰ اور گورنر کا اختیار ہے۔امید ہے کہ حکومت بہترین امیدوار کو نشتر میڈیکل کالج کا وائس چانسلر تعینات کر ے گی۔