عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی ،ْ

مزید سماعت سولہ مئی کو ہوگی

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:18

عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرکیخلاف بیرون ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی مزید سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی۔ ہفتہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرکیخلاف بیرون ملک فرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم شارخ جتوئی کو پیش نہ کیا جا سکا ،ْ عدالت میں جیل حکام کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کیسزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کیخلاف بیرون ملک فرار کیس کو حساس قراردے دیا ۔

جیل حکام نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا۔ جیل حکام کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت جیل میں ہی کی جائے عدالت میں ملزم شاہ رخ جتوئی کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ کی جاسکی عدالت میں ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مقدمہ پانچ سال سے التوا کا شکار ہے عدالت نے شارخ جتوئی کی عدم حاجری کے باعث فرد جرم موخر کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سولہ مئی تک ملتوئی کردی۔