انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت کے دور ان آئندہ سماعت پرگواہ کو طلب کرلیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:18

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت کے دور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت کے دور ان آئندہ سماعت پرگواہ کو طلب کرلیا ۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزمان ظفرعرف سائیں اورعبید عرف آبی کو پیش کیا گیاجبکہ عدالت میں کیس کے دوسرے گواہ کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی عدالت نے آئندہ سماعت پرگواہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تیس اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں مقدمہ کے دومرکزی ملزمان کواہم گواہ پولیس اہلکار نے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چوہدری اسلم پرحملے کیلئے ریکی اورسہولت پہنچانے کا اعتراف کیا تھا ،ْملزمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا ،ْ عدالت کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہدکو اشتہاری قرار دے چکی ہے ،ْایس پی چوہدری اسلم اورساتھیوں کو نو جنوری دوہزار چودہ میںدھماکے شہیدکر دیا گیا تھا۔