احتساب عدالت کاشرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

دو روز میں ڈائریکٹر جناح ہسپتال کو میڈیکل رپورٹ دو روز میں پیش کر نے کی ہدایت

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:08

احتساب عدالت کاشرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو روز میں ڈائریکٹر جناح ہسپتال کو ہدایت کی ہے کہ شرجیل انعام میمن کی میڈیکل رپورٹ دو روز میں پیش کریں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جیل سے ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے شرجیل انعام میمن کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیااور کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا شرجیل انعام میمن کو کیا طبی سہولیات دی گئیں اورموجودہ حالت سے آگاہ کیا جائے ۔عدالت نے ڈائریکٹر جناح ہسپتال کو حکم دیا کہ سابق وزیر شرجیل انعام میمن کی میڈیکل رپورٹ دو روز میں پیش کریں ۔عدالت نے سماعت دو روز تک کیلئے ملتوی کردی۔