کراچی ،ْعدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں نامزد ملزم ناصرعرف ناصو پرفرد جرم عائد کردی

ہفتہ 21 اپریل 2018 15:08

کراچی ،ْعدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیزمواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں نامزد ملزم ناصرعرف ناصو پرفرد جرم عائد کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھماکہ خیزمواد اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے ملزم ناصرعرف ناصو پرفردجرم عائد کردی ،ْملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکارکردیا گیا ۔

عدالت نے ملزم کی جانب سے انکارکرنے پریکم مئی تک گواہان کوطلب کرلیا ۔واضح رہے کہ ملزم ناصرکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ملزم کے تھانہ سعودآباد میں سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا ،ْملزم کو دوہزارسولہ میں سعوداباد سے پولیس نے پولیس مقابلہ میں گررفتارکیا تھا اورملزم کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :