Live Updates

ندیم افضل چن کوپی ٹی آئی میں پیپلزپارٹی جیسی عزت نہیں ملےگی،ڈاکٹرعاصم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 اپریل 2018 14:31

ندیم افضل چن کوپی ٹی آئی میں پیپلزپارٹی جیسی عزت نہیں ملےگی،ڈاکٹرعاصم
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2018ء) : پیپلزپرٹی کےسینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین نےکہا ہے کہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں وہاں نہیں پہنچیں گےجہاں پیپلزپارٹی میں تھے،پارٹی چھوڑنےوالے کو تاریخ کھا جاتی ہے ماضی اس بات کا گواہ ہے۔ انہوں نے آج احتساب عدالت میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جوپیپلزپارٹی چھوڑتا ہےاس کا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔

پارٹی چھوڑنے والے کو تاریخ کھا جاتی ہےماضی اس بات کا گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونئے لوگ پارٹی میں آتے ہیں انہیں وہ جگہ نہیں ملتی جس کے وہ حقدارہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ نہیں پہنچیں گے جہاں پیپلزپارٹی میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی سے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ کون جیتےگا کون ہارے گا یہ وقت بتائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ چودھری نثار شہبازشریف کوکہہ رہےہیں کہ اپنےبھائی سے الگ ہوجائیں۔ ایک سوال پر’’شہبازشریف توپہلے ہی ن لیگ کےصدرہیں،نئی پارٹی کی کیا ضرورت ہے؟‘‘ پر کہا کہ مطلب مائنس نوازشریف ہے، یہ میں کہہ رہاہوں اوربھی لوگ یہی کہہ رہےہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میری ہمدردیاں نوازشریف کیساتھ ہیں،لیکن’’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘‘یہی کہوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات