چیف جسٹس کی آئی جی پنجاب کو ’شاباش‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 14:28

چیف جسٹس کی آئی جی پنجاب کو ’شاباش‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وی آئی پی افراد کو اضافی سکیورٹی دینے کے چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران آئی جی پنجاب نے اضافی سکیورٹی واپس لے کر رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 4610 افراد کو اضافی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ 297 سیاستدانوں سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی۔

527 سول ایڈمنسٹریٹر آفیسرز اور پولیس افسران سے سکیورٹی واپس لی گئی۔

(جاری ہے)

469 ماتحت عدلیہ کے ججز سے اضافی سکیورٹی واپس لی گئی۔54 میڈیا پرسنز اور 23 وکلا سے بھی اضافی سکیورٹی واپس لی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا پالیسی کے مطابق جس کو سکیورٹی کی ضرورت ہے اس دے دیں، ایسا نہ ہو کہ کل کو کوئی سانحہ سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہو۔میری رپورٹ کے مطابق 7 ہزار شخصیات کے نام پر سکیورٹی دی گئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے اضافی سکیورٹی واپس لینے پر آئی جی پنجاب کو شاباش بھی دی۔ چیف جسٹس نے آئندہ 2 ہفتوں میں سکیورٹی واپس لینے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔