Live Updates

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، پی ٹی آئی کےہر اُمیدوار کو 4 لاکھ روپے فنڈز دینے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 13:56

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ، پی ٹی آئی کےہر اُمیدوار کو 4 لاکھ روپے فنڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی نے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر سب سے بڑےجلسے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے پارٹی کے اُمیدواروں کو 4 لاکھ روپے فنڈز دینے کا حکم دیا۔ پارٹی قیادت نے پارٹی عہدیداران کو زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کا خصوصی ٹاسک بھی دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر این اے کا اُمیدوار پارٹی فنڈز میں 4 لاکھ روپے اور پی پی کا اُمیدوار پارٹی فنڈز میں 2 لاکھ روپے جمع کروائے گا۔ قیادت نے مقامی عہدیداران کو جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کا ٹاسک بھی دیا۔ خیال رہے کہ مینار پاکستان کو احاطے کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کو اپنے جلسے میں کم و بیش 5لاکھ افراد کو لانا ہو گا ، بصورت دیگر ان کے جلسے کو ناکام تصور کیا جائےگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات