دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ،سٹار باﺅلر زخمی ہوگئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:30

دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ،سٹار باﺅلر زخمی ہوگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل 2018ء) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز فاسٹ باﺅلر محمد عامر زخمی ہونے کے باعث کیمپ میں شریک نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کے تیسرے روز لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس کی، کپتان سرفراز احمد نے تیز ہواﺅں میں کیچنگ پریکٹس کی۔

میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے بولرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین سٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوگی، گرین کیپس آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی اور اس کے بعد 24 مئی اور یکم جون سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوان :