شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں اور پولیٹکل انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،ْ

اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم ڈی جی آئی ایس پی آر کی تاجروں اور دوکانداروں سے ملاقات ،ْ نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:26

شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں اور پولیٹکل انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں اور پولیٹکل انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت شمالی وزیرستان کے وفد کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ شمالی وزیرستان کے تاجروں اور دکانداروں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ تاجروں کے نمائندہ وفد اور پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان معاہدے کو تحریری شکل دی گئی جس پر فریقین نے دستخط کیے ہیں۔