وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:26

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ایشوز پرغور کیلئے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس پیر 23 اپریل کو کراچی میں طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔واضح رہے کہ گرمی بڑھتے ہی ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے شہریوں کو بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر صنعتوں پر پڑا ۔