دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ،ْڈی آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول وفوجی نمائندوں سے (آج) ملاقات ہوگی ،ْحقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہوگا قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کوبااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے ،ْمیجر جنرل آصف غفور

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:21

دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں ،ْڈی آئی ایس ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنیکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کی مقامی سول وفوجی نمائندوں سے (آج) اتوار کوملاقات ہوگی جس میں فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے بھی ہوں گے جبکہ ملاقات میں حقیقی مسائل اور ان کے حل پر غور ہوگا۔

انہوں نے کا کہ قبائلیوں کی اقتصادی بحالی اولین ترجیح ہے، فاٹا کوقومی دھارے میں لانا قبائل کوبااختیار بنانے اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دشمن قوتیں غیریقینی صورتحال پیدا کرنیکی کوشش کررہی ہیں لہٰذا یہ وقت دشمن قوتوں سے خبردار رہنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ دشمن قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ،ْیہ ہمارا گھر ہے، مل کر رفتہ رفتہ مکمل امن لائیں گے۔