آل درجہ چہارم لیبر یونین نے اپنے مسائل کے حل کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) آل درجہ چہارم لیبر یونین نے اپنے مسائل کے حل کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے اور24 اپریل 2018ء کو دھرنے کا اعلان کر دیا ہے، ہزارہ ڈویژن کے درجہ چہارم لیبر ملازمین اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار درجہ چہارم کے رہنمائوں سید سجاول شاہ، جاوید خان اور محمد حنیف کے علاوہ دیگر نے کیا۔

(جاری ہے)

سید سجاول شاہ نے کہا کہ ہمارے مطالبات اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل کے علاوہ دیگر ہیں، وزراء اور ممبران اسمبلی کو غریب عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے، اپنی تنخواہوں اور مراعات کا ان کو خیال ہے مگر غریب ملازمین جنہوں نے الیکشن میں سب سے زیادہ ان کو کامیاب بنانے میںجدوجہد کی ہے، ان کا کوئی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے باہر ہمارا احتجاج اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہو جاتے۔