ماہرین کی باغبانوں کوجامن کے پودوں کیلئے کھادکا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:03

قصور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)ماہرین زراعت نے باغبانوں وکاشتکاروں کوجامن کے پودوں کیلئے کھادکا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ آج کل جامن کے پودوں کی افزائش نسل تیزی سے جاری ہے لہذامذکورہ افزائش نسل کو مزید سودمند بنانے کیلئے پودوں کو فوری متناسب کھادفراہم کی جائے تاکہ بروقت اور کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی طرح بڑھوتری یقینی ہوسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی 20سے 30کلوگرام گلی سڑی کھاد فی پودجبکہ بڑے پودوں کو 50سے 55کلوگرام گوبرکی گلی سڑی کھاد فی پودا ڈالنے کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پائویوریا‘ایک پائو ڈی اے پی‘ آدھاکلوگرام ایس اوپی کھاد ڈالنی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پودوں کیلئے یہ مقدارتین پائویوریا‘ تین پائوڈی اے پی‘ تین پائو ایس اوپی فی پودابھی پھل آنے سے قبل ڈلنے کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔