صدرپیوٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے تیار ہیں، روس

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:01

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے صدر ولادیمیر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرنے اور واشنگٹن میں اٴْن سے ملاقات کرنے پر آمادہ ہیں۔سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے آے آئی اے نووستی کو دیئے گئے انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پیوٹن ایسی ملاقات کے لئیتیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہماری راہنمائی کرتی ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی صدر نے، جس کا سب کو پہلے ہی پتا ہے، یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اٴْنھوں نے ایسی دعوت دی یہ کہتے ہوئے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پیوٹن) ان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں۔سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ پوٹن کے ساتھ گفتگو کے دوران کئی بار ٹرمپ نے دعوت کے عنوان پر بات کی اور بتایا کہ اٴْنھیں روس کا جوابی دورہ کرکے خوشی ہوگی۔اس سے قبل ٹرمپ اور پیوٹن نے واشنگٹن میں سربراہ اجلاس کے امکان پر اتفاق کیا۔