پاکستان کی بے حد مقبول اور بے باک اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

پاکستان کی بے حد مقبول اور بے باک اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ٹی وی اور فلم کی نامور اداکارہ و ماڈل زاریہ بٹ نے کہا ہے کہ اپنے عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے اور شوبز میں گزرے دنوں کی خوبصورت اور خوشگوار یادوں کو کبھی بھلا نہیں سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑ کر میں نے نئے ٹیلنٹ کے لئے ایک مثال قائم کر دی ہے ، مجھے ذاتی طور پر شوبز کو چھوڑنے کا ذرا برابر بھی دکھ نہیں اب نئے فنکاروں کو آگے آنا چاہیے اور انکی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے تاکہ انڈسٹری کو اچھے اور باصلاحیت فنکار میسر آسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ وقت گھر پر گزارتی ہوں اور خوشگوار زندگی کو انجوائے کرتی ہوں ، فارغ اوقات میں اچھی موسیقی اور ادبی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری شوبز میں واپسی اب ناممکن ہے ،کیریئر کے دنوں میں جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ان کی شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :