گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) نامور گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ ہو گئیں ۔ انکا یہ دورہ خالص نجی نویت کا ہے ۔ گلوکارہ اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں سیرو تفریح کے ساتھ شاپنگ بھی کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ انسان مسلسل کام کر کے تھک جاتا ہے ، کام کے ساتھ انسان کو اپنی ذات اور فیملی کے لئے بھی وقت ضرور نکالنا چاہیے ، مجھے جب بھی وقت ملتا ہے تو خاندان کے ہمراہ کسی خوبصورت تفریح مقام پر سیر کے لئے نکل پڑتی ہوں تاکہ ذہنی طور پر سکون میسر آسکے۔

متعلقہ عنوان :