کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے، ماضی کی سپر ہٹ فلمیں اور ٹی وی ڈرامہ کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات انتہائی عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر کام کرنے والے افراد بڑے صلاحیت اور پروفیشنل لوگ تھے اسی وجہ سے وہ فلمیں آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اب فلمسازوں کا کام ہے کہ وہ عوام کے ذہن اور زوق کے مطابق فلمیں بنائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے اور فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :