Live Updates

انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) تحریک انصاف نے انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی شنیلا روت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت ادارے نے عوام کی سرمایہ کاری کیلئے انعامی بانڈز کا اجراء کیا ہوا ہے نجس پر کیش انعام مقرر ہیں،حکومت اس پر ٹیکس لیتی ہے۔پہلے یہ شرح 15 فیصد تھی جس کو بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔دوسرے اور تیسرے انعام پر ایک جیسی ٹیکس کی شرح لاگو ہے جو کے انعام نکلنے والے کے ساتھ سرا سر زیادتی کے مترادف ہے۔مطالبہ ہے کہ انعامی بانڈ سے حاصل ہونے والے پہلے انعام پر 15 ،دوسرے پر 10 فیصد اور تیسرے انعام پر کوئی ٹیکس نہ لیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات