راؤانوار کے پولیس مقابلوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 12:21

راؤانوار کے پولیس مقابلوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : نقیب اللہ محسود قتل کیس میں آج سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ راؤ انور کو عدالت لانے والی بکتر بند گاڑی کی بیٹری ڈاؤن ہو گئی جس کے بعد راؤ انوار کو دوسری گاڑی میں منتقل کیا گیا۔ عدالت پہنچنے پر صحافی نے راؤ انوار سے سوال کیا کہ کیا نقیب اللہ دہشتگرد تھا ؟ جس پر راؤ انوار نے کہا کہ یہ بعد میں بتاؤں گا۔

(جاری ہے)

صحافی نے کہاکہ آپ کے پولیس مقابلوں کی وجہ سے کراچی کے عوام آپ کو ہیرو سمجھتے تھے ، لیکن آپ کی اپنی پولیس اب کہہ رہی ہے کہ آپ کے مقابلے جعلی تھے۔ جس پر راؤ انوار نے کہاکہ مقدمے کا چالان جمع ہونے دیں سب سامنے آ جائے گا۔ جے آئی ٹی بننے دیں ، سب پتہ چل جائے گا کہ مقابلے جعلی تھے یا اصلی۔ یاد رہے کہ راؤ انوار پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :