تھائی لینڈ میں پک اپ ٹرک الٹنے سے 6 افراد ہلاک،3 زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:20

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) تھائی لینڈ کے ضلع وانگ نام ین میں ایک پک اپ ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع وانگ نام ین میں اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ٹرک اچانک سڑک سے پھسل کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔