Live Updates

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:42

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی تحلیل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21اپریل 2018ء) قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیاکہ سلیکشن کمیٹی نے دورئہ انگلینڈ اور آئر لینڈ کےلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا مگر انتخاب میں اقربا پروری اور سفارشی کھلاڑیوں کی بھرمار نے کمیٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دورئہ انگلینڈ کےلئے کمزور ترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا جو ملک کی جگ ہنسائی کا سبب بنے گی، سلیکٹرز کی جانب سے ایسے کھلاڑی نظر انداز کیے گئے جن کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترین تھی،ان کھلاڑیوں کو انھیں کیمپ میں بلا کر ڈراپ کیا گیا حالانکہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں بھی ٹاپ پر رہے تھے۔قرارد اد میں مزید کہا گیا ہے کہ ان فٹ اور سفارشی کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا جو میرٹ پر پورا اترنے والوں سے سراسر ناانصافی کے مترادف ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیاکہ قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات