دیرپائین‘ زمینداروں کو زرعی مشینری سامان فراہم کردیا گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء)محکمہ زراعت نے چھوٹے زمینداروں کی فراہمی کے منصوبہ کے تحت چودہ اقسام کی جدید زرعی مشینری سامان فراہم کردیا‘ مشینری میں حیرت انگیز صلاحیت کے حامل بش کٹر سے گھاس کی کٹائی‘ گندم ودیگر اجناس‘ جڑی بوٹیوں کی کٹائی درختوں کی شاخ تراشی کے آلات شامل ہیں اس حوالے سے فارم سروسز سنٹر تیمرگرہ میں محکمہ زراعت توسیع ضلع دیرپائین کی زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔