خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 11:15

خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
لکی مروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء): خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کیے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کے اساتذہ کی تربیت اور فرائض کے دعوے جھوٹے نکلے۔ اُستانی کے خلاف شکایت پر بچیوں کو ہی اسکول سے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہی نہیں اسکول سے بچیوں کو نکال کر ان کے سرٹیفیکیٹ گھر بھجوا دئے گئے۔ سینئیر افسران کے اسکول کے دورے کے دوران تین بچیوں نے ایک اُستانی کی شکایت کی کہ وہ مسلسل اسکول سے غیر حاضر رہتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تین دن کے اندر اندر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔