لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 اپریل 2018 11:12

لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) :لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز لاہور سے 30 کلو میٹر دور شمال مغرب کاعلاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے شدید تھے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :