امریکہ میں فائرنگ، 14 ہلاک

ہفتہ 21 اپریل 2018 10:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاستوں ورجینیا، تنسی، پنسلوانیا اور اینڈیانا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 54 واقعات رونما ہوئے جن میں 14 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 172 واقعات رونما ہوئے جن میں 40 افراد ہلاک اور 81 زخمی ہوئے۔

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس 270ملین سے 3 سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :