سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے دو پاکستانی شہری جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 21 اپریل 2018 07:14

سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے دو پاکستانی شہری جاں بحق
تبوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سعودہ عرب کے شہرتبوک کے ایک نواحی گاوں میں گاڑی الٹنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی افتخار ذوالفقار اورمحمد فیاض کے نام سے شناخت ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار ذوالفقار گاڑی چلا رہا تھا جبکہ محمد فیاض ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا ۔ گاڑی کی رفتار ضرورت سے زیادہ تیز ہونے کی وجہ الٹ گئی تھی جسکی کی سے ڈرائیور افتخار ذوالفقار موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد فیاض تبوک کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :