وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات
وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب کو دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا
ہفتہ 21 اپریل 2018 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے دوطرفہ بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور برطانیہ کے ترقیاتی ادارہ کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے بالخصوص بریگزٹ کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں مدد دینے کیلئے ٹریڈ انوائے کی تقرری کو بھی سراہا۔ انہوں نے اپنے دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا اور افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور گذشتہ 10 سے زائد برسوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ پاکستانیوں کے متاثر ہونے کے ذکر کو دہرایا۔ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ان کے حالیہ دورہ کابل میں افغانستان میں امن کے حوالہ سے کی گئی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مضبوط تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے حالیہ مبینہ استعمال کے ذکر پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیمیائی ہتھیاروں کے کسی بھی طرح کے استعمال کی مذمت اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل اصولوں پر کاربند رہنے سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.