سر کے بل ہاتھوں پر پش اپ کا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 اپریل 2018 23:41

سر کے بل ہاتھوں پر پش اپ کا حیرت انگیز عالمی ریکارڈ
آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک حیرت انگیز عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں  نے نے ایک منٹ میں 37 پش اپس کیے لیکن یہ پش اپس عام طریقے سے نہیں  کیے گئے تھے۔  انہوں نے نے سر کے بل الٹا ہوکر ہاتھوں پر پش اپس کیے۔

(جاری ہے)


گینیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی کہ   25 سالہ مانویل ماموین نے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ایک منٹ میں سر کے بل ہاتھوں پر 37 پش اپس کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
باڈی بلڈر مانویل کا کہنا ہے کہ  گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا چاہتے تھے۔ مانویل اس سے پہلے بھی ایک ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے ایک منٹ گھنٹوں کے بل 67 جمپ لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :