پنجاب میں وٹرنری ڈاکٹرز کو جو گاڑیاں دی گئی ہیں چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس بھی نہیں ہے، نسیم صادق

وٹرنری ڈاکٹرز کی تنخواہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرز سے اسلئے کم ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں 18ہزار ملازمین ہیں جن سے 750کی پروموشن کی گئی ہے 11ہزار لوگوں کو موٹر سائیکل دیئے گئے ہیں، ہر ماہ دو ہزار روپے کا پٹرول دیا جاتا وٹرنری ڈاکٹر اپنے مفادات کی خاطر احتجاج کر رہے ہیں احتجاج کرنے والوں میں سے اکثر ملازمت کیس اتھ اپنا پرائیویٹ بزنس کرتے ہیں،سیکرٹری لائیور پنجاب کی خصوصی گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 23:59

پنجاب میں وٹرنری ڈاکٹرز کو جو گاڑیاں دی گئی ہیں  چیف سیکرٹری پنجاب کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق نے کہا ہے کہ پنجاب میں وٹرنری ڈاکٹرز کو جو گاڑیاں دی گئی ہیں اس طرح کی گاڑی چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس بھی نہیں ہے۔ وٹرنری ڈاکٹرز کی تنخواہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے اس لئے کم ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں ۔ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں 18ہزار ملازمین ہیں جن سے 750کی پروموشن کی گئی ہے۔

11ہزار لوگوں کو موٹر سائیکل دیئے گئے ہیں اور ہر ماہ دو ہزار روپے کا پٹرول دیا جاتا۔ وٹرنری ڈاکٹر اپنے مفادات کی خاطر احتجاج کر رہے ہیں احتجاج کرنے والوں میں سے اکثر ملازمت کیس اتھ اپنا پرائیویٹ بزنس کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وٹرنری ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ابھی کوئی الیکشن نہیں ہوئے اور پتہ نہیں کیسے ڈاکٹر یونس اپنے آپ کو صدر سمجھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 11ہزار ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی گئی ہے۔ وٹرنری ڈاکٹرز کی تنخواہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے اس لئے کم ہے کہ وہ دن رات کام کرتے ہیں اور وٹرنریڈاکٹر ان کے مقابلے میں کم کام کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب اور وٹرنری ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور ہم نے ان کے بعض مطالبات پر عمل کر دیا تھا۔

جس میں سروس سٹرکچر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بعض لوگوں پر قتل کے مقدمات ہیں جو سپریم کورٹ میں چلر ہے ہیں اور بعض ڈاکٹر سرکاری گاڑیوں کو اپنی ذاتی کاموں کے لئے استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے پرائیویٹ بزنس بھی کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر تحصیل کی سطح پر ذیل ڈبل ڈور ویگو گاڑی دی ہے جس پر یہ ڈاکٹر کام کرتے ہیں۔ اس طرح کی گاڑی میرے پاس نہیں اور نہ ہی چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس ہے۔ جب ان ڈاکٹرز کو کام کرنے کا کہا جاتا ہے تو یہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وٹرنری ڈاکٹرز کو شوکاز احتجاج پر نہیں دیئے جا رہے بلکہ کسی اور وجہ سے دیئے جا رہے ہیں۔ سب ڈاکٹرز کے شوکاز میں وجوہات مختلف ہیں۔۔