صوابی میں بارش اور طوفان سے کھڑی فصلوں اور تمباکو کو شدید نقصان

جمعہ 20 اپریل 2018 23:56

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) صوابی بھر میں موسلادھار بارش اور طوفان نے کھیتوں میں کھڑی فصلوں اور تمباکو کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا ،جس کے باعث ضلع کے مختلف علاقوں میں گندم ،تمباکو اور دیگر فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ،زمینداروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصانات کے باعث صوابی کو آفت زادہ قرار دیا جائے اور متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کرنے کیلئے معاوضہ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :