کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) نے افغانستان پر روسی یلغار کے وقت بھی امریکہ ‘ روس ‘ اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگا ئے تھے،مولانا عبدالقادر لونی

اس کے خاتمے اور اب امریکہ یلغار کے بعد بھی ہم امریکہ روس اور تعمل بھارت مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام نظریاتی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب و بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی ‘ ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری مولانا آغا ابراہیم شاہ ‘ مولوی اللہ بخش نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) نے افغانستان پر روسی یلغار کے وقت بھی امریکہ روس اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگا ئے تھے اس کے خاتمے اور اب امریکہ یلغار کے بعد بھی ہم امریکہ روس اور تعمل بھارت مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں کل امریکہ سامراج کے نعرے لگانے والے پشتون بلوچ تمام قوم پرست و سکولر قوتیں امریکہ کے غلام و مزدور بن چکے ہیں اب وہ اپنے ان نعروں سے خائف ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب کے ممتاز سیاسی قبائلی نوجوان رہنماء عبدالحق سرور کی قیادت میں درجنوں افراد کے جمعیت نظریاتی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالحق نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم نئے تمام ساتھیوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشتون ‘ بلوچ قوم پرست جماعتوں نے ہمیشہ پشتون بلوچ اقوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے لڑوایا بھی مروایا بھی جب اقتدار کا مرحلہ مفادات میں شراکت داری کا موقع دیا تو ہی بلوچ پشتون قوم پرست جماعتیں پھر کرسی کے خاطر بغیر کسی میڑھ جوکہ مل بیٹھ کر اقتدار کے نعرے مشترکہ لوٹ رہے تھے اپنے پانچ سالہ دور میں انہوں نے کبھی بھی بلوچستان کے حقوق ساحل و وسائل کے لئے جدوجہد بھول گئے اب پھر جب نئے انتخابات کا مرحلہ آرہا ہے پھر وہ نئے شکلوں نئے نعروں سے قوم کو بے وقوف بنانے کے لئے پھر قوم پرستی کے نام پر حقوق کے نعروں پر قوم کے نوجوانوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں لیکن قوم اب باشعور ہو چکی ہے وہ ان نعروں میں کبھی بھی نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ حاصل بزنجو ڈاکٹر مالک کے دور حکومت میں جب ہم نے اقتصادی راہداری سی پیک کے اصل نقشے میں تبدیلی کے خلاف بلوچستان کو سی پیک کے حوالے سے محروم رکھنے کے خلاف ژوب سے کوئٹہ لانگ مارد شروع کی تب ہمیں جذباتی بے خبر کیا گیا جب کبیر محمد شئی ‘ عثمان کاکڑ نے چین کا دورہ کیا واپسی پر انہوں نے خود ہی اعتراف کیا کہ چین اقتصادی راہداری منصوبے میں مغربی روٹ یا بلوچستان کے لئے کوئی منصوبہ نہیں تھا جمعیت علماء اسلام نظریاتی دنیا بھر کے مظلوم ‘ محکوم مسلمانوں کی آواز ہے اور مظلوم قوتوں کے ساتھی اور باطل طاغوتی ظالم جابر قوتوں کے باغی ہیں ہمیں ظالم جابر قوت کی بغاوت پر شرم نہیں فخر کرتے ہیں ہمیں اسلام نے ہر ظلم سے بغاوت پر مظلوم کی حمایت کا سبق سکھایا ہے اس سبق پر قائم و دائم ہیں انہوں نے تمام نوجوانوں و مسلمانوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ساتھی و بازو بن جائیں اور جمعیت نظریاتی میں شمولیت اختیار کریں ۔