پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کاروائی۔ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے 18 افراد گرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں سے گرانفروشی اور تجاوزات قائم کر نے پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے حیات آباد کی مارکیٹوں میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران نواب مارکیٹ،بہرام مارکیٹ اور کرنل شیر خان مارکیٹ میں مختلف دکانوں کی چیک کیا گیا۔ دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے ، کم وزن روٹی، اور گرانفروشی پر 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار افراد میں نانبائی، سبزی و پھل فروش، جنرل سٹور مالکان، دودھ فروش و دیگر شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :