جنسی ہراسگی کے الزامات سن کر دھچکا لگا، میشا شفیع اور علی ظفر بہت اچھے دوست ہیں
تازہ ترین : 1

جنسی ہراسگی کے الزامات سن کر دھچکا لگا، میشا شفیع اور علی ظفر بہت اچھے دوست ہیں

کوئی غلط بات ہوئی تھی تو اسے پس پردہ رہ کر ہی حل کر لینا چاہیئے تھا، ڈر ہے آنے والے دنوں میں مجھ سمیت تمام بڑے بڑے اداکاروں پر ایسے الزامات لگائے جائیں گے: عدنان صدیقی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مجھ سمیت تمام بڑے بڑے اداکاروں پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اداکار و گلوکار علی ظفر پر عائد کیے گئے جنسی ہراسگی کے الزامات پر اداکار عدنان صدیقی نے ردعمل دیا ہے۔ عدنان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سن کر دھچکا لگا۔

میشا شفیع اور علی ظفر بہت اچھے دوست ہیں۔ عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ کوئی غلط بات ہوئی تھی تو اسے پس پردہ رہ کر ہی حل کر لینا چاہیئے تھا۔ یوں میڈیا یا سوشل میڈیا پر اس بات کا تماشہ نہیں بنایا جانا چاہیئے تھا۔ عدنان صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ڈر ہے آنے والے دنوں میں مجھ سمیت تمام بڑے بڑے اداکاروں پر ایسے الزامات لگائے جائیں گے۔ اب سب کو ایسے الزامات کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2018 - 21:02:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎