کراچی ،پولیس کی کارروائیاں ،اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروشوں سمیت 5 سے زائد ملزمان گرفتار

جمعہ 20 اپریل 2018 23:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ۔اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروشوں سمیت 5 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا جبکہ گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ریاض نامی شخص زخمی ہو گیا ،، جبکہ دوسری جانب سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم حسین زادہ کو گرفتار کر کے اسلحہ ، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیئے ،،، سعود آباد پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا ،،، ادھر اتحاد ٹاون پولیس نے کارروائی کے دوران دو اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا،،،سعید آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے چار ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا ملزمان میں وقار یونس، میلجون آصف، سنی اور ہاریزن شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ دو موٹرسائیکلیں اور اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، چاکیواڑہ پولیس نے تین ملزمان اسٹریٹ کرمنل عرفان، بلال عرف بلالی اور منشیات فروش ناصر عباس کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔