کراچی ،سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،دوسرا زخمی

رینجرز نے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 14ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،دوسرا زخمی ہوگیاا،رینجرز نے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 14ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،،ایف آئی ائے نے بھی دوملزمان کوگرفتارکیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا،پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ڈاکو کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی،جس کا ساتھی بلال بھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیاگیا،،دوسری جانب رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور،14ملزمان کوگرفتارکرلیا،ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی سے بھتہ خری میں ملوث ایم کیوایم حقیقی کافیضان پکڑاگیا،گارڈن میٹھا درسے بھی کارروائیوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کوگرفتارکیاگیا،ادھردرخشاں ،گزری ملیرسٹی اورآرام باغ میں کارروائی کے دوران 7ملزمان کوگرفتارکیاجو منشیات فروشی میں ملوث تھے،ترجمان رینجرز کاکہنا ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کوپولیس کے حوالے کردیاگیا،،، ایف آئی ئے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے کی گئی کارروائی میں نیشنل بینک سے لون کی مدمیں خردبرد کرنے والے ملزم خرم سمیع اور مفرور ملزم شفیق خآن کوگرفتارکرلیاگیا۔