سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، نواز شریف کے داماد کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 24 اپریل کو ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اپریل 2018 20:19

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی، نواز شریف کے داماد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی ہے۔ نواز شریف کے داماد کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی جانب سے دائر درخواست کا فیصلہ 24 اپریل کو ہی سنا دیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب کی جانب سے ریفرنسز دائر کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تاہم عدالت سے ضمانت ملنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رہا کر دیے گئے تھے۔ نیب نے عدالت کے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چونکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے ان کی ضمانت منسوخ کی جائے اور نیب کو ان کی گرفتاری عمل میں لانے کی اجازت بھی دی جائے۔