لاہور میں سفاک باپ نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی

لاہور کے علاقے شاہکوٹ میں باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے بیٹے کو زندہ جلا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 20:12

لاہور میں سفاک باپ نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اپریل 2018ء ) :لاہور میں سفاک باپ نے بربریت کی نئی داستان رقم کر دی۔لاہور کے علاقے شاہکوٹ میں باپ نے بڑے بیٹے کے ساتھ ملکر چھوٹے بیٹے کو زندہ جلا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مقتول فریاد کی اکثر اپنے گھر میں باپ اور بھائی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ہونے والے جھگڑے کے بعد ملزما ن کے خون سفید ہو گئے اور انہوں نے اپنے ہی خونی رشتے کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا فیصہ کر لیا۔

مقتول فریاد گھر میں سویا ہوا تھا کہ اسکے باپ اور بڑے بھائی نے پہلے اسے گولیاں ماریں اور پھر تیل چھڑک کر اسے آ گ لگا ڈالی۔شور پچنے پر اہل محلہ جمع ہو گئے تا ہم فریاد جا ن کی بازی ہار چکا تھا۔مرکزی ملزم انتظارحسین گرفتار ہو چکا ہے اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :