لندن میں ریڈیو تھراپی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی

نواز شریف اور مریم نواز کی ایک دو روز میں پاکستان واپسی کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اپریل 2018 20:09

لندن میں ریڈیو تھراپی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) لندن میں کیمو تھراپی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سنبھل گئی ہے۔ جمعہ کے روز بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

طبیعت میں بہتری آنے کے باعث کلثوم نواز کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سے کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آنے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی بھی ایک دو روز میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ نہ ملنے کے باعث اگلی سماعت تک پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب کیسز کے سلسلے میں احتساب عدالت میں اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔