گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور آبادگاروں کو باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تین روز کا الٹی میٹم دے دیا

کراچی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ایک بڑی سازش ہے حکمرانوں کو شہر اور نہ ہی صوبے سے کوئی سروکار ہے، عرفان اللہ مروت، نصرت سحر عباسی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور آبادگاروں کو باردانہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تین روز کا الٹی میٹم دے دیا بصورت دیگر سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہوگا جمعے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جی ڈی اے کے رہنماؤں عرفان اللہ مروت، نصرت سحر عباسی، وریام فقیر اور ودیگر نے کہا کہ کراچی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ایک بڑی سازش ہے حکمرانوں کو شہر اور نہ ہی صوبے سے کوئی سروکار ہے آبادگار سے لیکر عام شہری تک پریشان ہیں آبادگاروں کی قیمتی گندم بربادہورہی ہے کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے پانی اور کاشتکاروں کو باردانہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بصورت دئگر مختلف فورمز سمیت سڑکوں پر سنا دم مست قلندر ہوگا رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب پر بہت بولتے ہیں سندھ کے مسائل پر ٹویٹ کب ہوگا کرپشن کے خلاف سندھ میں شروع ہونے والی نیب کی کاروائیوں پر خوش امدید کہتے ہیں نیب زدہ لوگوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جانی چاہئیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مال کمانے کے لیے فوڈ اتھارٹی بنائی گئی ہے لوگ پریشان ہیں حکمرانوں کے سروں پر جوں تک نہیں رینگ رہی پپلز پارٹی جھوٹ بولتی ہے پہلے گنے پر تباہی پھیلائی گئی ہے تین روز کے بعد شروع ہوالا احتجاج مسائل کے حل تک جاری رہیگا گورنر وفاق کا نمائندہ ہے اسے رول پلے کرنا چاہیے پپلز پارٹی نے صوبے کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے ہمارے ہاتھ صاف ہیں نیب جب چاہے انکوائری کرے تیار ہیں۔