پشاور، صوبے میں تعینات سینئر 9افسران کو وفاقی حکومت کا گریڈ 21سے گریڈ بائیس میں ترقی دینے کا فیصلہ

جمعہ 20 اپریل 2018 22:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پولیس گروپ کے سید اختر علی شاہ ، ڈاکٹر نعیم اور کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹر سلمان سمیت صوبے میں تعینات سینئر 9افسران کو وفاقی حکومت نے گریڈ 21سے گریڈ بائیس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے آئندہ ہفتے ہونے والے ہائی پاور پروموشن بورڈ کے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی جائیگی ذرائع کے مطابق اگلے گریڈوں میں ترقیوں کے لئے ہائی پاور بورڈ کے اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 50، سیکرٹریٹ گروپ کے 15، پولیس گروپ کے 19افسران شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں خدمات سرانجام دینے والے اور خیبر پختونخوا میں تعینات جن افسران کو گریڈ 21سے گریڈ 22میں ترقیاں دی جا رہی ہیں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے ٹیپو محمد خان ، امیر طارق زمان خان ، سہیل اکبر شاہ ، کیپٹن ریٹائر محمد ہاشم ترین ، احمد حنیف اورکزئی ، تاشفین خان ، پولیس سروس کے سید اختر علی شاہ ، محمد نعیم خان ، ڈاکٹر محمد سلمان ، سیکرٹریٹ گروپ کے اویس نعمان کنڈی ، وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔