کوئٹہ، بلوچستان حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کی دھمکی دے دی، ذرائع

جمعہ 20 اپریل 2018 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بلوچستان حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ایک بار پھر سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کی دھمکی دے دی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کرنے کے لئے خطیر رقم درکار ہے تاہم حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کریں تاہم عام انتخابات کے بعد نئی حکومت پر ڈاکٹروں کے مطالبات چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔