Live Updates

سابق صدر مشرف نے عمران خان کو اتحاد بنانے کی دعوت دے ڈالی

عمران خان ممکنہ طور پر اگلے وزیر اعظم ہوں گے جبکہ سابق صدر انکے ماتحت کام کرنے کو تیار ہیں،سابق صدر کے قریبی ساتھی کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اپریل 2018 19:22

سابق صدر مشرف نے عمران خان کو اتحاد بنانے کی دعوت دے ڈالی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اپریل 2018ء ) :سابق صدر مشرف نے عمران خان کو اتحاد بنانے کی دعوت دے ڈالی۔سابق صدر کے قریبی ساتھی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل امجد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ممکنہ طور پر اگلے وزیر اعظم ہوں گے جبکہ سابق صدر انکے ماتحت کام کرنے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آتے جارہے ہیں اس موقع پر سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں سابق صدر مشرف نے عمران خان کو اتحاد بنانے کی دعوت دے ڈالی۔سابق صدر کے قریبی ساتھی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل امجد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے عمران خان کو اتحاد بنانے کی دعوت دی ہے ۔مشرف کا ماننا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر اگلے وزیر اعظم ہوں گے اور مشرف انکے ماتحت اور مشیر کے طور پر کام کرنے کو تیار ہیں۔امجد چوہدری نے مزید بتایا کہ ابھی تک عمران خان نے مشرف کی آ فر کا جواب نہیں دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات