بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ریکارڈ

جمعہ 20 اپریل 2018 22:26

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میںبدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا بھی350روپے سستاہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1348 ڈالرسے گھٹ کر1342ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں300 روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں بالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت60250 روپے سے گھٹ کر59900 اور 10 گرام سونے کی قیمت51642 روپے سے گھٹ کر51342 روپے ہو گئی ۔جمعہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت میں 10روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت میں 8.57روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت 790روپے سے بڑھ کر800روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت677.14روپے سے بڑھ کر685.71روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :